بچوں کے تحفظ کو ہر سطح پر یقینی بنانے کیلئے حکومت بلوچستان کا ایکٹ برائے تحفظ اطفال ایک اہم قدم ہے، سیکرٹری سماجی بہبود

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:58

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) بچے ہمارا مستقبل ہیں اور بچوں کے تحفظ کو ہر سطح پر یقینی بنانے کیلئے حکومت بلوچستان کا ایکٹ برائے تحفظ اطفال ایک اہم قدم ہے ۔ صوبائی حکومت بچوں کو ہرسطح پر تحفظ دینے کیلئے کوشاں ہے۔ محکمہ سماجی بہبود اس حوالے سے تحفظ اطفال کو یقینی بنانے کیلئے یونیسف کے تعاون سے کامیابی کی منزلوں کی طرف گامزن ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سیکریٹری سماجی بہبود نور الحق بلوچ نے چائلڈ پرو ٹیکشن کے حوالے اقدامات کیلئے منعقدہ اجلاس میں کیا انہوںنے اس امر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچے نہایت ہی نازک ہوتے ہیں ان کی آبیاری اور پرورش میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیئے ۔ حکومت بلوچستان یونیسف کے تعاون سے بچوں کے تحفظ کو ہر سطح پر یقینی بنا ئے گی ۔ اجلاس میں یونیسف کے نمائندوں کے علاوہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی اور تمام اراکین نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ہونے والے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں