فرنٹیئرکوربلوچستان چمن سکائوٹس کی جانب سے چمن کے علاقے کلی ابتواور کلی اخلاص میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کیمپ میں327سے زائد مریضو ں کا معا ئنہ اور ادویات کی مفت تقسیم کی گئی

جمعہ 14 دسمبر 2018 17:23

ْکو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) فرنٹیئر کو ر بلو چستان چمن سکائوٹس کی جانب سے چمن کے سرحدی علاقے کلی ابتو اور کلی اخلاص میںایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔میڈیکل کیمپ میں ایف سی کے ڈاکٹروں،لیڈی ڈاکٹر اورپیرامیڈیکل اسٹاف نے 327 سے زائدمریضو ں کا مفت معائنہ کیا جن میں50مرد،124عورتیں اور 153زائدبچے شامل تھے ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقو ںمیں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپ ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ سہو لتو ں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکیں۔ کیمپ میں مو جو د لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں