ہزارہ قبائل کی شناخت کو مسخ کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے ،آغا رضا

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار سابق وزیر قانون سید محمد رضا نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کی دفاع اور سالمیت کیلئے قربانی دینے کیلئے تیار ہے 71 سالون میں ہماری قربانیاں تاریخ کا حصہ ہے جسے مسخ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے حلقہ پی بی 26 کے مختلف قبائلی، سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقوں اور خطابات کے دوران کہا کہ ہزارہ ٹاون کے غیور عوام ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

آغا رضا نے کہا کہ کوئٹہ کے ہزارہ مومنین دنیا بھر سے سالانہ اربوں روپے زر مبادلہ کما کر پاکستان بھیجتے ہے۔حلقہ پی بی 26 کے عوام کا مجلس وحدت مسلمین پاکستان پر اعتماد قابل تحسین ہے حمایت اور تعاون کامیابی کی نویدہے کا رنر میٹنگ میں مختلف محلوں اہلیان ہزارہ ٹاون، علی آباد، مری کالونی، کرنل یونس روڑ، بشیر ٹاون اور حسین آباد کی طرف سے بھر پور حمایت کا اعلان انکے اعتماد کی دلیل ہے۔سید محمد رضا نے علاقہ عمائدین سماجی شخصیات کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر اللہ نے چاہا اور آپ باشعور عوام نے ہم پر اپنے قمتی ووٹ کے ذریعے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا تو انشاء اللہ تمام تر مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں