پشتونوں کی سیاسی اور قومی بقاء عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے ممکن ہے ،پشتون ایس ایف

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتونوں کی سیاسی اور قومی بقاء عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے ممکن ہے جسکی ہمیشہ مثال رہا ہے کہ پشتونوں کے حقوق اور محکوم قوموں کی ترجمانی سیاسی ،نظریاتی اور عدم تشدد کے راستے سے کی ہے ہمیشہ قوم کے جوانوں کو واضح پیغام دی ہے کہ سیاست اور پشتون قوم کو حقوق لانے کی عمل میں صبر و تحمل اور جذبات سے بڑھ کر شعوری اور فکری انداز سے ممکن ہے جس کی بدولت عوامی نیشنل پارٹی کافی حد تک کامیاب ہوئی ہے جس کی مثال ملک میں پشتون کی شناخت اٹھارویں ترمیم کا تحفہ پشتون قوم کو دیا ہے اپنے جاری کردہ بیان میں ملک انعام کاکڑ نے کہا کہ ماضی سے لیکر آج تک پارٹی نے پشتونوں کی ہر جائز حقوق پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کی نہ اپنے زاتی مفادات کے خاطر پشتون قوم کو گمراہ کیا ہے فیڈریشن پارٹی اور ولی باغ کے ہر فیصلے کی مکمل طور پر تائید کرتے ہیں جوان بازو کی ا حیثیت سے پارٹی کی شانہ بشانہ اور دفاع کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں ہم ان تمام پشتون قوم پر واضح کرانا چاہیتے ہیں کہ سیاست اور قوم کی خدمت سیاسی اور نظریاتی بنیادوں پر ہوتی ہیں نہ کہ سیاست جذبات کے بنیاد بنا کر جوانوں کو غلط راستے کا جانب راغب کریں فیڈریشن کے تمام کارکن ہر وقت عوامی نیشنل پارٹی اور ولی باغ کے ہر فیصلے کی حمایت اور دفاع کرتے رہے گئے اور تمام سوچ رکھنے والے لوگ جو آج پارٹی اور ولی باغ کو تنقید کا نشانہ بنا کر سیاست کر رہے ہیں وہ پشتون قوم کے خیرخواہ نہیں ہیں دوسروں سے معاوضہ لیکر اس عمل میں ناکامی اور شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں