قوم کی ترقی کا انحصار معیاری تعلیم سے وابستہ ، معیاری بنیادی تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا ، ڈاکٹر عبدالتواب خان اچکزئی

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) قوم کی ترقی کا انحصار معیاری تعلیم سے وابستہ ہے معیاری بنیادی تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا صوبے کی ترقی کا انحصار معیاری تعلیم پر ہے بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن معیاری تعلیم کے لیے دن رات کوششیں کررہاہے ان خیالات کااظہار منیجنگ ڈائریکٹر بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن پروفیسر ڈاکٹر عبدالتواب خان اچکزئی نے انسانی حقوق کے 70 ویں عالمی دن کے موقع پر یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کے درمیان تقرری مقابلے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت سے کوئی ذی شعور شخص انکار نہیں کرسکتا علم روشنی ہے ‘ علم زیور ہے ‘ ہر حال میں حاصل کرنا چاہئے انہوںنے کہا کہ اپنے بچوں کو معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ کیاجائے انہوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات کے درمیان ان موضوعات پر تقرری مقابلے کرانے چاہئے اس سے طلباء کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان میں خود اعتمادی میں اضافہ ہوجاتا ہے تاکہ ان میں بات کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیق شعور کی صلاحیت پید ا ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے اہمیت جاننے بغیراپنی حقوق کیلئے آواز نہیں اٹھایا جاسکتاآخر میں انہوںنے کامیاب طلباء میں انعامات اور کتابیں تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں