اقلیتی رکن اسمبلی کی جانب سے شراب کیخلاف بل کی مسلمانوں کی مخالفت سے عالم اسلام میں پاکستان کی جگ ہسائی ہوئی ہے ،سید محمد فضل آغا

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و رکن صوبائی اسمبلی سید محمد فضل آغا نے کہا ہے کہ اسلامی مملکت میں اقلیتی رکن قومی اسمبلی کی جانب سے شراب کے خلاف پیش کئے جانے والے بل کی مسلمانوں کی جانب سے مخالفت کرنے سے تمام عالم اسلام میں پاکستان کی جگ ہسائی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر آنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سید محمد فضل آغا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں جس طرح قادیانیوں کے لئے راہ ہموار کی ہے اس سے ملک میں رہنے والے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں قومی اسمبلی میں ہندئو مذہب سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رہنماء نے قومی اسمبلی میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے لئے ایوان میں بل پیش کیا تھا مگر بدقسمتی سے اس بل کی مخالفت کرنے والوں میں مسلمانوں کی تعداد اکثریت میں تھی جس سے یہ تاثر دیا گیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شراب کی بندش مسلمانوں کے بجائے ہندئو کو زیادہ عزیز ہے جبکہ یہ کام ایک سچے مسلمان کا تھا لیکن مسلمانوں نے جس طرح سے اس بل کی مخالفت کی اس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد سے آج تک پاکستان کی عالمی دنیا میں بدنامی کے بجائے کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا کبھی وزیراعظم ہائوس کی بھینسیں تو کبھی انڈوں کے ذریعے ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے خواب دکھائے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت انڈوں اور بھینسوں سے نہیں بلکہ ایک بہتر پلانگ اور عوامی جذبے سے ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ا سلامی مملکت میں اقلیتی رکن قومی اسمبلی کی جانب سے شراب کے خلاف پیش کئے جانے والے بل کی مسلمانوں کی جانب سے مخالفت کرنے سے تمام عالم اسلام میں پاکستان کی جگ ہسائی ہوئی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں