مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے انٹراپارٹی الیکشن کو مسترد کرتے ہیں ،اصغر مری

پارٹی قیادت کے خلاف بے بنیاد مقدمات فوری ختم کئے جائیں، ممبران ورکنگ کمیٹی کی پریس کانفرنس

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے ممبران صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبران میراصغر مری ، ہاشم خان بڑیچ ،اشرف ساگر بلوچ ،جاوید خان لاسی نے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کنونشن میں بلوچستان کے 34اضلاع میں سے صرف 6اضلاع کے مندوبین نے شرکت کی ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کل کونسلروں کی تعداد200ارکان پر مشتمل ہے جس میں 35اضلاع اور کوئٹہ سٹی کو ملاکر ان کونسلرز کی تعداد 5کے حساب سے 175بنتی ہے اور صوبائی کابینہ ، ونگ کے صدور ،جنرل سیکرٹریز اور ممبران قومی ،صوبائی اسمبلی اورسینٹ کو ملاکرتعداد 200ارکان سے زیادہ نہ ہونی چاہئے تھی 23نومبر کونام نہاد صوبائی کنونشن میں کل 131 ایسے لوگ شریک ہوئے جس میں کونسلران نہیں تھے جب رزلٹ کا اعلان ہوا تو کاسٹ کئے گئے ووٹوں کی تعداد 131تھی اور رزلٹ 198ووٹرز کا ہوا جو فہرست آویزاں کی گئی اس میں 303ممبر ظاہر کئے گئے تھے جس میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو اس دنیائے فانی سے رحلت کرچکے ہیں اور بہت سارے کونسلر دیگر پارٹیوں میں شامل ہوچکے ہیںاس لئے یہ کنونشن غیر آئینی اورغیرقانونی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 23نومبر کو نام نہاد کنونشن میں ہونے والے پارٹی انٹرا الیکشن میں منتخب ہونے والے صدر جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ اورجنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ کو مسترد کرتے ہیں صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ارکان نے جنرل سیکرٹری کو چالیس اراکین میں سے 1/3نے اپنے دستخطوں سے دو دفعہہ ریکوزٹ کیا ہے کہ وہ جماعت کو مزید تماشہ بننے سے بچائیں اس سلسلے میں ہم نے مرکز کو بھی آگاہ کردیا ہے مرکز کی جانب سے تاحال اس غیر آئینی کنونشن اوراسکے نتائج پر کسی کو بھی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔

انہوں نے نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر من گھڑت الزامات ،گرفتاریوںاور نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مذمت کرتے ہوئے موجودہ دور کو آمریت سے بھی بدترین دورقرار دیا اور مطالبہ کیا کہ قائدین کے خلاف بے بنیاد اورجھوٹے کیسز فوری طور پر واپس لیتے ہوئے انہیں باعزت رہا کیا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں