خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام جاری ہے، میر سلیم کھوسہ

تمام ڈپٹی کمشنرز سے رابطے میں ہیں مشکل کی گھڑی میں اپنے لوگوں کو تنہاء نہیں چھوڑ سکتے خشک سالی نے زراعت اور مال مویشیوں کو نقصان پہنچایا انسانی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے،صوبائی وزیر داخلہ

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام جاری ہے تمام ڈپٹی کمشنرز سے رابطے میں ہیں مشکل کی گھڑی میں اپنے لوگوں کو تنہاء نہیں چھوڑ سکتے خشک سالی نے زراعت اور مال مویشیوں کو نقصان پہنچایا انسانی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشکی میں رخشان کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مشیرخزانہ بلوچستان میر عارف جان محمد حسنی ‘ کمشنر رخشان ڈویژن رشید عبدالناصر ‘ ڈپٹی کمشنر نوشکی رزاق ساسولی ‘ ڈپٹی کمشنر خاران اسماعیل ابراہیم ‘ ڈپٹی کمشنر واشک عمران ابراہیم اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ‘ چاغی نجیب اللہ ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطاء اللہ مینگل ‘ فیصل طارق ودیگر شریک تھے صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے کہاکہ یہ بلوچستان خشک سالی سے متاثر ہے تاہم ہم تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں رخشان کمشنر و ڈپٹی کمشنرز سے مکمل تفصیلات حاصل کی ہیں ان کی دی جانے والی بریفنگ سے یہ امر سامنے آیا ہے کہ حالیہ خشک سالی نے متاثرہ علاقوں میں مال مویشی اورجانوروں کو نقصان پہنچایا ہے تاہم غذائی قلت کے حوالے سے جو مفروضے قائم کئے جارہے ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہم اپنے لوگوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں صوبائی وزیر داخلہ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا اور عوامی مشکلات سے متعلق لوگوں سے دریافت کیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں