کوئٹہ ،ترجمان وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے سابق وزیراعلی سردار عطاء اللہ مینگل کی تصاویر ہٹائے جانے کی وضاحت

جمعہ 14 دسمبر 2018 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے سابق وزیر اعلیٰ سردار عطاء اللہ مینگل کی تصویرہٹائے جانے کے حوالے سے دئیے گئے منفی تاثر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روایتی طور پر وزیر اعلیٰ کے دفتر کی گیلری میں تمام سابق وزراء اعلیٰ کی پورٹریٹ آویزاں ہیں وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے ان پورٹریٹس کو مزید بہتر اور مکمل بنانے کی ہدایت کی ہے اور معروف آرٹسٹ پروفیسر اکرم دوست کو یہ فریضہ سونپا گیاہے سابق وزیر اعلیٰ سردار عطاء مینگل کی پورٹریٹ سب سے بہتر ہے لہذاپروفیسر اکرم دوست کو یہ پورٹریٹ نمونے کے طور پر دی گئی ہے تاکہ دیگر سابق وزراء اعلیٰ کے پورٹریٹ بھی اسی طرز پر بنائے جائیں اور اس پورٹریٹ گیلری کو مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا ہے کہ پورٹریٹ مکمل ہونے پر سابق وزیراعلیٰ سردار عطااللہ مینگل سمیت تمام سابق وزراء اعلیٰ کے پوٹریٹ گیلری میں آویزاں کر کے اسے مکمل کر دیا جایاگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں