رکنِ صوبائی اسمبلی عارفہ کاکڑ کا سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور اظہار افسوس کا اظہار

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:41

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کی سابقہ رکنِ صوبائی اسمبلی عارفہ کاکڑ نے سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم نے صوبائی اسمبلی اور ایوان بالا میں جمہوریت، پارلیمنٹ کی بالا دستی، اٹھارویں ترمیم اور قوم کی خوشحالی اور ان کی دیرینہ مسائل کے حل کیلئے ہروقت اپنی آواز بلند کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل کی وفات نہ صرف ان کے اہل خانہ کے لئے بلکہ پشتونخوامیپ کے رہنماؤں و کارکنوں کیلئے بڑا سانحہ و صدمہ ہے،عارفہ کاکڑ نے کہا کہ مرحوم سینیٹر سردار اعظم خان موسی خیل ایوان بالا میں اپنے صوبے کے عوام کیلئے توانا آواز اور جمہوری سوچ رکھنے والے مخلص سیاستدان تھے ۔ ا نکی وفات سے بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے ۔انہوں نے سینیٹر سردار اعظم خان موسی خیل کے اہلخانہ و جملہ لواحقین اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں سے اظہار تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں