ڈاکٹر ہمارا سرمایہ ، ان کی جان اور مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، سلیم احمد کھوسہ

مغوی ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کی بازیابی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،صوبائی وزیر داخلہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر داخلہ سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ہمارا سرمایہ ہیں ان کی جان اور مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے گزشتہ روز اغوا ہونے والے ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کی جلد سے جلد بازیابی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے اس معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور کاہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ نصیب اللہ کاکڑ بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے ڈی آئی جی کوئٹہ کو ہدایت دی کہ ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کی بازیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور مغوی ڈاکٹر کے گھر کی سیکورٹی کیلئے اہلکار بھی مامور کیئے جائیں۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئٹہ اور صوبہ سے باہر جانے والے راستوں کی نگرانی کی جائے انہوں نے کہا اغواء کار کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں