لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کی جائے گی ،احمد نواز بلوچ

اتوار 16 دسمبر 2018 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر و رکن بلوچستان اسمبلی احمد نواز بلوچ کی کوششوں سے کلی قمبرانی کے ٹی بی ایس سے 6 انچ کی گیس پائپ لائن کی بچھائی کا کام شروع ہوگیا اس منصوبے کی تکمیل سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقوں کشمیر آباد ، جیلانی اسٹریٹ ، فتح باغ ، بشیر چوک ، و ملحقہ علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ حل ہوگا منصوبے کی سائیٹ کے دورے کے موقع پر علاقائی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے رکن بلوچستان اسمبلی میر احمد نواز بلوچ کا کہنا تھا کہ حلقہ انتخاب کے لوگوں نے ان سے جو توقعات وابستہ کررکھی ہیں ان پر پورا اترنے کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کی جائے گی اور اجتماعی عوامی بہبود پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گیس پائپ لائن کی بچھائی کا یہ منصوبہ عرصہ دراز سے تعطل کا شکار تھا گزشتہ دنوں مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی کی کوئٹہ آمد کے موقع پر ان کو مسائل کی نوعیت اور کام کی سست روی سے آگاہ کیا گیا جس پر ایم ڈی نے زیر التواء منصوبے پر فوری کام کے لئے پائپ لائن سائیٹ پر بھیجوا کر منصوبے پر کام کا آغاز کرنے کے احکامات جاری کئے اس منصوبے کی تکمیل سے مذکورہ علاقوں کے عوام کی مشکلات کا ازالہ ہوگا اس موقع پر بی این پی کشمیر آباد ، ارباب اظہر یونٹ کے یونٹ سکریٹریز ، ڈپٹی یونٹ سکریٹری بھی موجود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں