ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کی بازیابی کیلئے تمام وسائل برؤئے کار لائے جار رہے ہیں :وزیر داخلہ بلوچستان

معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی‘ڈاکٹر ہمارا سرمایہ ہیں‘جان اور مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے سلیم احمد کھوسہ کی ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ اور ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 16 دسمبر 2018 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ اغوا ہونے والے ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کی جلد سے جلد بازیابی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، اس معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اتوار کو صوبائی وزیر داخلہ سلیم احمد کھوسہ نے ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ اور ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ نصیب اللہ کاکڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ہمارا سرمایہ ہیں ان کی جان اور مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔

صوبائی وزیر نے ڈی آئی جی کوئٹہ کو ہدایت دی کہ ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کی بازیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور مغوی ڈاکٹر کے گھر کی سیکورٹی کیلئے اہلکار بھی مامور کیئے جائیں۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئٹہ اور صوبہ سے باہر جانے والے راستوں کی نگرانی کی جائے،اغواء کار کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ان کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں