ملک انتہا پسندی اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ،جان محمدبلیدی

اتوار 16 دسمبر 2018 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمدبلیدی نے عوامی ورکرزپارٹی کے صدر فانوس گوجر کی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک انتہاہ پسندی اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے لیکن حکمرانوں کاروئیہ ابھی تک نہیں بدلہ ہے انھوں نے کہاکہ 16دسمبر کو دوبڑے واقعات رونما ہوئے ملک دو حصوں میں تقسیم ہوا جبکہ ایسی دن آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے معصوم بچوں کی جان لی ابھی تک یہ زخم تازہ ہے لیکن اس کے باوجود نیشنل ایکشن پلان کو پس پشت ڈال کر حکمرانوں نے دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی اقدامات میں نرمی پیداکردی ہے انھوں نے کہاکہ انتہاہ پسندی اور دہشت گردی اس ملک کا اہم ترین مسلہ ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ اس ملک میں اگر کسی کی نمائندگی نہیں ہے تو وہ مزدور طبقہ ہے لیفٹ کی سیاست بہت کمزور ہے ہمیں فانوس گوجر کے خیالات کو آگے لے جانا ہوگا انہوں نے کہاکہ فانوس گوجر نے عوام کی حکمرانی اور مزدور طبقے کے مفادات کے حصول کے لیے پوری زندگی جدوجہد کی اجلاس سے یوسف مستی خان، ایڈوکیٹ اخترحسین اور مزدوررہنما عثمان بلوچ نے بھی خطاب کیااور فانوس گوجر کوخراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں