حاجی عبدالقدیر پانیزئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پیر 17 دسمبر 2018 21:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پشتونخوامیپ دادگزئی ابتدائی یونٹ معاون سیکرٹری عبدالوحید پانیزئی ، عبدالمجید پانیزئی کے بڑے بھائی ، عبدالقہار خان اور کابل خان کے والد ، محمود خان ، احمد جان کے چچا حاجی عبدالقدیر پانیزئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔ مرحوم کو خانوزئی کلی دادگزئی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سنیٹر عثمان خان کاکڑ، عبدالقہار خان ودان ، محمد عیسیٰ روشان ، نصراللہ خان زیرے ، حاجی فرید اللہ پانیزئی ، حاجی عبید اللہ پانیزئی، حاجی عبدالواجد وطن پال ، محمد دین باچا ، ڈاکٹر صلاح الدین ، علاقائی سیکرٹری گل پانیزئی نے مرحوم کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاء کرے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں