کیسکو کی مری آباد اور سریاب کی نادہندگان کے خلاف کارروائی ،متعدد کنکشنز منقطع کردیئے گئے

منگل 18 دسمبر 2018 19:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی مختلف علاقوںمیں نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہے اس سلسلے میں کیسکومری آباد سب ڈویژن کی ٹیم نے نادہندگان کے خلاف کارروائی کی اور ایس ڈی او سید اسماعیل شاہ کی سربراہی میں سرہ غوڑگئی اور چشمہ کے علاقوںمیں عدم ادائیگی پر 4ٹیوب ویل کنکشنز منقطع کردئیے گئے علاوہ ازیں کاروائی کے دوران حاجی غیبی روڈ، گارڈن ٹائون، ترین روڈ، سرہ غوڑگئی ، شاہ عالم اوراس سے ملحقہ علاقوںمیں پبلک ہیلتھ (پی ایچ ای) کے 9کنکشنزجبکہ کمرشل اور گھریلو نادہندگان کے کنکشنز بھی منقطع کردئیے گئے۔

اسی طرح کیسکوسریاب سب ڈویژن کی ٹیم نے ایس ڈی او حید شاہ کی زیرنگرانی کارروائی کی جس کے دوران شاہنواز، شموزئی ،میاں غنڈی اور دشت کے علاقوںسے نادہندہ زرعی صارفین کے 12ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جبکہ کارروائی میں 3غیرقانونی کنکشنز بھی قبضہ میں لئے کر کیسکواسٹورمیں جمع کرادئیے گئے نیز کیسکوٹیم نے موسیٰ کالونی، کیچی بیگ اور اخترآباد کے علاقوںمیں کارروائی کے دوران پبلک ہیلتھ (پی ایچ ای) اورکمیونٹی واٹرسپلائی کے 12کنکشنز بھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جن کے ذمہ مجموعی طورپرلاکھوں روپے کے بقایاجات ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کیسکوکی نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم کے تحت مختلف ٹیمیں بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے اس سلسلے میں تمام نادہندگان کو کیسکوکی جانب سے اُن کے بلوں پر بجلی منقطع کرنے کے نوٹسز بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔ لہٰذا تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے موجودہ بل جمع کرانے کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی ادا کریں بصورت دیگر بجلی منقطع ہونے پر کیسکومزید کسی نقصان یازحمت کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں