نجی تعلیمی ادارے معیاری تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے آرہے ہیں ،عبداللہ خان ترین

منگل 18 دسمبر 2018 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) مرکزی رہنما عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) عبداللہ خان ترین نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے معیاری تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے آرہے ہیں ۔اما نز گرائمر سکول صوبائی دارا لحکو مت میں معیاری تعلیم کے حوالے سے ایک نیا اضافہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایپروچ ٹو ماڈرن اینڈ نیچرل سائنسز (اما نز ) گر ائمر سکول کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سکول کے پر نسپل امان اللہ خان ترین ، باپ پارٹی کے رہنما علی محمد ناصر ،ڈاکٹر اشرف بڑیچ مختلف اسکولو ں کے پرنسپلز طلباء و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجو د تھی ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ۔

(جاری ہے)

صوبے میں نجی تعلیمی اداروں کو مزید مستحکم بنانے کے لئے حکومت پرائیوٹ اسکولز ایکٹ متعارف کرائے تاکہ نجی تعلیمی اداروں کو بھی تعلیمی سہولیات و دیگر تعلیمی امو رسے متعلق حکومتی سطح پر کچھ مدد مل سکے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیک کے تحت کلاس ہشتم کے امتحانات کو ختم کیا جائے اس عمل سے کم عمر طالبعلموں کو نقل کی جانب دھکیلا جارہا ہے ۔جس سے طلبا ء کی صلا حیتوں کو مزید نکھارنے کی بجا ئے انہیں پستی کی جانب راغب کیا جا رہاہے ۔انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ نجی تعلیمی اداروں میںجدید طرز پر تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہے اور ان اداروں میں سمارٹ سسٹم کا رجحان قابل تقلید ہے جس کو سرکاری اسکولوں میں بھی رائج کیا جائے تاکہ حکومت کے تعلیمی اداروں میںزیر تعلیم طلباء و طالبات کو جدید تقا ضو ں سے ہم اہنگ تعلیمی سہولیات فراہم کی جاسکے ۔

قبل ازیں اما نز گرائمر سکول کے پرنسپل امان اللہ ترین نے اسکو ل کی جامع اور مفصل کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ اسکول میں بچوںکی اخلاقی اور روحانی تربیت پر زور دیا جارہا ہے تاکہ عملی زندگی میں یہ طلبا ء ذمہ دار شہری کے طورپر اپنے آپ کو ثابت کرتے ہوئے ملک او رقوم کے ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں ۔آخر میںنمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطلبات میں انعامات او رسر ٹیفیکیٹ تقسیم کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں