نواز شریف ابھی تک خود کو مغلیہ سلطنت کا بادشاہ سمجھتے ہیں ، بابر یوسفزئی

منگل 18 دسمبر 2018 21:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے گزشتہ روز نجی ٹیلی ویژن کے کیمرہ مین پر نواز شریف کے گارڈ کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف ابھی تک خود کو مغلیہ سلطنت کا بادشاہ سمجھتے ہیں جس طرح ان کے گارڈ نے صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا اس عمل سے ان کی تربیت کا پتہ چلتا ہے نہتے صحافی پر حملہ قابل مذمت ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کی آیف آئی آر نواز شریف کے خلاف درج کرے ان کا کہنا تھا کہ ہم صحافی برداری کے ساتھ ہیں اس طرح کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں وزیر اعظم کا اس واقعے پر نوٹس لینا خوش آئند ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں