عوام کی جان و مال کی تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، عبدالرحیم کاکڑ

ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو فوری طور پر با حفاظت بازیاب کرایاجائے

منگل 18 دسمبر 2018 21:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (ر) کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، سید تاج آغا ، حضرت علی اچکزئی ، سید قیوم آغا ، اللہ دار ترین ، یٰسین مینگل ، سعد اللہ اچکزئی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ڈاکٹڑ ابراہیم خلیل کی تاحال عدم بازیابی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس سے حکومت اور تین درجن کے قریب اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے مگر موجودہ حکومت نے اب تک کسی بھی حوالے سے قابل مذکر کارکردگی نہ دکھا کر عوام کو مایوس کیا ہے بیان میں حکومت اور سیکورٹی اداروں سے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو فوری طور پر با حفاظت بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور ڈاکٹر ز حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں تاجر برادری آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم نے اس سے پہلے بھی ڈاکٹر مناف ترین غلام رسول اور دیگر مغوی ڈاکٹروں کیلئے احتجاج میں حصہ لیا ہے اور اگر ابراہیم خلیل کو بھی فوری طور پر بازیاب نہیں کیا گیا ہم کسی بھی احتجاج میں آپ کے ساتھ ہونگے خدارا مریضوں کی پریشانی اور انسانیت کے مسیحا ہونے کے خاطر ڈاکٹرز حضرات علاج معالجے او پی ڈی آپریشن سے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیں کیونکہ ڈاکٹروں کی ہڑتال سے ہزاروں مریض رل گئے ہیں اور درجنوں مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں لہٰذا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ڈاکٹر حضرات ہڑتال کا فیصلہ واپس لیکر اپنے ڈاکٹر ساتھی کی بازیابی کیلئے احتجاج جاری رکھیں ضرورت پڑنے پر تاجر برادری پر تعاون کیلئے تیار ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں