کوئٹہ،بلوچستان بار کونسل کی قاضی بھاگ کی جانب سے سبی کے سینئر وکلاکے ساتھ بدتمیزی اور ناروا رویے کی مذمت

منگل 18 دسمبر 2018 21:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں قاضی بھاگ کی جانب سے سبی کے سینئر وکلا حنین اقبال منہاس عنایت اللہ مرغزانی اور اشرف ابڑو کے ساتھ کورٹ میں بدتمیزی اور ناروا رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج بھاگ کورٹ میں قاضی بھاگ کی جانب سے وکلا کے ناروا سلوک اور گالم گلوچ بار اور بینچ کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی مترداف ہے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے وکلا نے ہمیشہ بینچ کے ساتھ تعلقات کو بہتر رکھا مگر ماتحت عدلیہ کے جحجز کا رویہ ہمیشہ ناروا رہا ماتحت عدالتوں میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں جس کی وجہ سے بلوچستان بھر سے جحجز کے ناروا رویے کے خلاف متعدد بار ڈسٹرکٹ بار نے شکایتیں کی ہیں بیان میں کہا کہ عدالتی نظام سے جہاں وکلا کو شکایتیں ہیں وہاں عوام اور ہر مکاتب فکر کے لوگ بھی ناخوش ہیں جحجز کا رویہ افسرشاہی اور جاگیردارانہ ہے وکلا اور عوام کے ساتھ ان کا رویہ آقا اور غلام جیسا ہے بیان میں قاضی بھاگ کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف انکواری کیا جائے بار اور بینچ کے درمیان بھتر تعلقات کیلئے اقدامات اٹھائے جا ئیں بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل کا وفد کل چیف جسٹس بلوچستان سے ملاقات کرے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں