شعبہ صحت کوجدید خطوط پر استو ا ر کرنے کیلئے اقدامات اُ ٹھا ئے جار ہے ہیں ،صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری

منگل 18 دسمبر 2018 21:43

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ صوبائی وزیر پوری استعداد اور اخلاص کے ساتھ سماجی تحفظ ، صحت عامہ تعلیم اوردیگر بنیاد ی ضروریات زندگی تک آسانی ر سائی کے لیے ،دن رات کو شاں ہے ۔شعبہ صحت کوجدید خطوط پر استو ا ر کرنے کیلئے اقدامات اُ ٹھا ئے جار ہے ہیں ۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے ایف سی سٹیڈ یم میں ایک دوستا نہ میچ سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا ۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نو بزادہ گہرام بگٹی ،سیکر ٹری صحت حافظ عبدالماجد ،ڈی جی ہیلتھ شاکر علی بلوچ ، ڈاکٹر عبدالمالک ،ڈ اکٹر امین اللہ مندوخیل او ر دیگر حکام موجودتھے ۔انہوں نے اس موقع پرکہا کہ پاک فوج کے جوانوں ایف اسی سول انتظامیہ ودیگر قانون نافذ کرنے والو ں کی شبا نہ روز کو ششو ں ،انتھک محنت ،اور لازو ال قر با نیوں کی بدولت ڈہرکی اور کوہلو سمت صوبے بھر میں امن فضاقائم ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرنے کہا کہ اس وقت صوبہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہے ۔ اسکے باوجود صحت عامہ اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات عوام کو انکے دہلیزپر فراہم کرنے کیلئے کو شاںہے ۔صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ سوئی میں ایک سہبلائزیشن سینٹر اور OBDAبنوارہے ہیںجس سے ہنگامی حالات پر قابوپانے میں مدد ملے گی ۔وزیر اعظم عمران خان کی روز اول سے خو اہش ہے کہ نجی سطح پر عوام کی معیاری زندگی بہتربنائیں اور تمام طبقا ت کو صحت تعلیم او رروز گار کے یکساں مواقع فراہم کریں ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 3ماہ کے قلیل مدت محکمہ صحت کی بہتری کے لیے قابل قدر اقدامات اُٹھا ئے ہیں ۔جس میں مختلف اضلاح کے HCRسینٹر کی اپ گر یڈ یشن کوئٹہ سینڈ یمن ہسپتال میںشعبہ او پن سر جری کا قیام کی مختلف اضلاع میںبقدرد ضرورت ایمبو لنس کی فراہمی ، صوبے کے تما م اضلاع میں ویکسن کی فراہمی ،صوبے بھر میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے نیو ٹریشن ایمرجنسی کا نفاذ ،کوئٹہ کے تین ہسپتالوں میں مو بائل ایکسر ے کی سہولت کی فراہمی سمت ،دیگر اقدامات شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے PPLنے 2010ء میں محکمہ صحت بلوچستان سے والے معاہدہ پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کر اسکاہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں