موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق نصاب میں تبدیلی اور نوجوانوں کو تکنیکی تربیت فراہم کی جارہی ہے،

تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتی گورنر بلوچستان جسٹس ( ر ) امان اللہ خان یاسین زئی کا پرائم منسٹر یوتھ اسکل پروگرام کی مناسبت سے تقریب سے خطاب

بدھ 19 دسمبر 2018 18:31

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) گورنر بلوچستان جسٹس ( ر ) امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق نصاب میں تبدیلی اور نوجوانوں کو تکنیکی تربیت فراہم کی جارہی ہے،تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتی ،اب وقت آگیا ہے کہ بلوچستان میں تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پرائم منسٹر یوتھ اسکل پروگرام کے تحت تکنیکی تربیت حاصل کرنیوالے بچے اور بچیوں کے کوئٹہ میں صوبائی سطح پر مقابلے کرائے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر بلوچستان جسٹس ( ر ) امان اللہ یاسین زئی نے کہا کہ فنی مہارت کے مقابلوں کے انعقا دسے تربیت یافتہ صنعت کاروں کی نظروں میںآ سکتے ہیں جس سے بے روزگاری کی شرح میں کمی آئیگی۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تاہم اگر صوبے کے طلباء وطالبات کو مواقع میسر ہوں تووہ بہتر انداز میں صوبے کا نام روشن کرسکتے ہیں،اس کے لیے ضروری ہے کہ والدین کو بھی بچوں کی فنی تربیت پرتوجہ دینا ہوگی تاکہ مستقبل میں سی پیک منصوبے سے زیادہ سے زیادہ فنی تعلیم کی بدولت مستفید ہوسکیں ،تقریب سے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل نیوٹیک محمد مسعود احمد نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں اس لیے منفرد ہے کیونکہ یہاں آبادی60فیصد نوجوانوں پرمشتمل ہے مستقبل قریب میں میں منصوبوں میں ہنر مند افراد کو بڑی تعداد میں روزگار میسر ہوگا،تقریب میں صوبے کے آٹھ اضلاع کے نوجوان بچے بچیوں نے حصہ لیا۔

بہتر کامیابی حاصل کرنیوالے نوجوانوں میں گورنر بلوچستان جسٹس (ر)امان اللہ خان یاسین زئی نے انعامات اور اسناد تقسیم کئیے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں