تربت ،کوچنکی کراس کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ،دو افراد جاں بحق

بدھ 19 دسمبر 2018 19:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) لیویز کے مطابق ضلع تربت کے علاقے کوچنکی کراس کے قریب واقعہ پیش آیا جہاں دو گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں دو افراد مراد بخش ولد حسن ، عبدالرحمان ولد عبدالرشید موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،جنھوں نے جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال تربت منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مرنے والے دونوں افراد کا تعلق دشت سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں