کوئٹہ،کسٹم حکام کی کارروائی، ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں جنکی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے بلیلی کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے بارڈر سے آنے والے ایک ٹرک کو روکنے کااشارہ کیا تاہم ڈرائیور نے اندھیرا ہونے کی وجہ سے ٹرک کی رفتار تیز کر دی تاہم کسٹم حکام نے ان کا تعاقب کر کے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا جس کے خفیہ خانوں سے 500کلو گرام چرس 07کلو گرام غیر ملکی افیون برآمد کر لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مزکورہ منشیات کی قیمت دو کروڑ 70لاکھ روپے بتائی جاتی ہے مذیدکارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں