اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی قادر نائل سے حلف لیا

ہفتہ جنوری 23:53

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2019ء) پی بی چھبیس کوئٹہ کے ضمنی انتخابات میں رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے والے قادر نائل نے رکن بلوچستان اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نو منتخب رکن قادر نائل سے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا۔اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل صوبائی وزراء اور حکومتی واپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے قادر نائل کو رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments