عوام کو پانی کی فراہمی اور مسائل کاحل حکومت کی اولین ترجیح ہے ،نور محمد ددمڑ

سابق ادوار میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے مستقل اور ٹھوس لائحہ عمل اختیار نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا، وزیر پی ایچ ای بلوچستان

منگل 15 جنوری 2019 22:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای اورمحکمہ واسا نورمحمدخان دومڑ سے انکے دفتر میں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے چیئر مین خان زمان کی قیادت میں واسا ایمپلائز یونین کے رہنما خیراللہ مری حاجی عزیز اللہ سمیت بلوچستان لیبرفیڈریشن میں شامل یونینز کے رہنمائوں قاسم خان نورالدین بگٹی عابد بٹ حاجی سیف اللہ ترین محمد عمر جتک ملک وحید خان عبیداللہ اوردیگر نے ملاقات کی اس موقع پر بلوچستان لیبر فیڈریشن کے چیئر مین خان زمان نے صوبائی وزیر پی ایچ ای نور محمددمڑ کومحکمہ واسا کے مزدوروں اور ملازمین کو درپیش مسائل تنخواہوں کی عدم ادائیگی اوور ٹائم کی بندش اور مزدور مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی پاداش میں واسا ایمپلائز یونین کے رہنمائوں کیخلاف واسا انتظامیہ کی جانب سے انتقامی کارروائیوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے آگاہ کیا مزدور رہنمائوں نے صوبائی وزیر پی ایچ ای کو آگا ہ کیاکہ جان بوجھ کر واسا اتھارٹی میں ایسے حالات پیداکئے گئے کہ جس سے نوبت شدید احتجاج تک پہنچی اس ساری صورتحال سے صوبائی وزیر واسا پی ایچ ای واسا کو بے خبر رکھا گیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر واسا اور پی ایچ ای نو ر محمد دومڑ نے بلوچستان کے مزدور رہنمائوں کی جانب سے واسا ملازمین کو درپیش مسائل غور سے سنے اور اپنی جانب سے ان مسائل کے حل کی بھر پور یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ واسا کے ملازمین کو درپیس مسائل سے غافل نہیں واساکے ملازمین ومزدوروں کی تنخواہوں کامسئلہ حل کردیاگیا ہے اور ایم ڈی واسا کو تاکید کی گئی ہے کہ جو ملازمین چھٹیوں کے ایام میں اضافی ڈیوٹی دے رہے ہیں انکی مکمل چھان بین کرکے انہیں اوور ٹائم ادا کیا جائے اس حوالے واسا بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے اہم فیصلے بھی کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے مزدور رہنمائوں کو یقین دلایا کہ جن مزدور رہنمائوں کیخلاف کیسز بنائے گئے ہیں اور جنہیں شوکاز نوٹس جاری کیئے گئے انہیں آج ہونیوالی میٹنگ میں دوبارہ بات چیت کے ذریعے ختم کردیا جائے گا اس میٹنگ میں واسا کے افسران اور مزدور رنمائندے شریک ہوں گے ۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ کوئٹہ شہرکے عوام کو پانی کی بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے محکمہ واسا کے ملازمین اور افسران سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں بلوچستان حکومت اور وزارت واسا و پی ایچ ای کے حوالے سے میری بھر پور کوشش ہے کہ عوام کو پانی کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل کو برائے کار لاتے ہوئے بھر پور اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں موجودہ فنڈز اور دستیاب وسائل میں عوام کے دیرینہ مسائل کافوری حل بلوچستان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے وقت گرزنے کیساتھ ساتھ ان مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے مستقل اور ٹھوس لائحہ عمل اختیار نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا۔

انہوںنے واسا اور پی ایچ ای کے مزدو ر اور ملازمین لگن اور محنت سے فرائض سر انجام دیں عوام کو پانی جیسی نعمت کی فراہمی عظیم کار خیر ہے اس حوالے سے دونوں اداروں میں کسی کوتاہی اور غفلت کو تسلیم نہیں کیا جائیگا مسائل کے حل کیلئے ہمیں اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا ۔ آخر میں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے چیئر مین خان زمان نے صوبائی وزیر پی ایچ ای نورمحمد خان دمڑ کا شکریہ ادا کیا اور محکمہ کے مزدوروں اور ملازمین کو درپیش مسائل پر مورخہ سولہ جنوری کو چار بجے دوبارہ میٹنگ طلب کرنے پر انکے تعاون اور کردار کواحسن قرار دیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں