پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ‘ سر دار بابر موسیٰ خیل

ماضی میں ان اضلاع کو ہر شعبے میں نظر انداز کیا گیا ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی مختلف وفود سے ملاقات،گفتگو

بدھ 16 جنوری 2019 23:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر سر دار بابر موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ موسیٰ خیل بلوچستان کی پسماندہ علاقوں میں سے ایک ضلع ہے جن کی ترقی خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ماضی میں ضلع موسیٰ خیل کو ہر شعبے میں نظر انداز کیا گیا تھا جس کی وجہ سے آج علاقے میں ترقی نہ ہونے کے برابر پانچ سال میں علاقے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں موسیٰ خیل سے آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سردار بابر موسیٰ خیل نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ علاقے کی ترقی وخوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے کیونکہ ماضی کے حکمرانوں نے علاقے کی پسماندگی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے جس کی وجہ سے آج مسائل بہت زیادہ ہیں اور عام انتخابات میں عوام سے کیئے گئے وعدے پورے کرینگے جس کیلئے دن رات ایک کر کے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرینگے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائینگے اور ضلع موسیٰ خیل کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے وفاق سے بھی مدد مانگے گے کیونکہ بلوچستان کے تمام علاقوں میں ضلع موسیٰ خیل انتہائی پسماندہ اور غریب ضلع ہے جس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام کی اعتماد پر اترنے کیلئے ہر فلیٹ فارم پر حلقے کی حقوق کی بات کرینگے موسیٰ خیل اور شیرانی میں مختلف میگا پروجیکٹس شروع کرنے کیلئے وزیراعلی، گورنر سے بار ملاقاتیں کی ہیں اور جلد وزیراعظم پاکستان سے بات کرینگے کہ موسی خیل بلوچستان کی سب سے پسماندہ علاقہ ہے یہاں پہ اچھے کالجزز، ہسپتال، سکولز ، روڈ، بجلی، پارکس، سپورٹس کپلیکس، روڈز اوردیگر ترقیاتی منصوبوں کی اشد ضرورت ہے یہ حلقہ پچھلے نمائندگان نے پسماندہ رکھا گیا اربوں کی فنڈ آء لیکن میدان پہ کچھ نظر نہیں موسی خیل، شیرانی ایسے قدرتی علاقے ہیں کہ یہاں پہ مون سون کی ز یادہ بارشیں ہوتی ہے یہاں جنگلات، اور لائیوسٹاک پہ اچھے، بڑے پروجیکٹ شروع کیے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ موسیٰ خیل بلوچستان کی پسماندہ علاقوں میں سے ایک ضلع ہے جن کی ترقی خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ماضی میں ضلع موسیٰ خیل کو ہر شعبے میں نظر انداز کیا گیا تھا جس کی وجہ سے آج علاقے میں ترقی نہ ہونے کے برابر پانچ سال میں علاقے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں