نایاب جنگلات‘جانور اور پرندوں کی تحفظ ہماری اولین ذمہ واری ہے ‘سردار مسعود لونی

بدھ 16 جنوری 2019 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے جنگلات وجنگلی حیات سردار مسعود لونی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نایات جنگلات، نایاب جانور اور پرندوں کی تحفظ ہماری اولین ذمہ واری ہے اس حوالے سے نایاب جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار، اور جنگلات کی درختوں کٹائی پر عائد پابندی پرسخت عملدرآمد کرینگے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام اٹھایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمے کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار مسعود لونی نے کہا کہ بلوچستان نہ صرف حسین قدرتی مناظر میں سے سجی سرزمین ہے بلکہ یہ قدرتی وسائل سے بھی مالا مال ہے یہاں نایاب اور خوبصورت جانور بھی پائے جاتے ہیں جو اس کے حسن کو چار چاند لگاتے ہیں، یہاں پائے جانے والے جنگلی بکرے مارخور کو قومی جانور ہونے کا اعزاز حاصل ہے بلوچستان میں چنکارہ ہرن، گولڈن چیتا،اڑیال،لومڑی، مخصوص بلی یعنی سینڈ کیٹ sand cat اور مختلف اقسام کے سانپ، کچھوے،چھپکلی اورکئی اقسام کے پرندے بھی پائے جاتے ہیں،نایاب جانوروں میں کئی ایسے بھی ہیں جن کے ختم ہوجانے کا خدشہ لاحق ہے انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے صوبائی محکمے متحرک اورفعال ہیں اور اس سلسلے میں کوئٹہ کے نواح میں چلتن پہاڑ کے دامن میں تین لاکھ پچیس ہزار ایکڑ رقبے پر ہزار گنجی چلتن نیشنل پارک اور ہنگول میں نیشنل پارک قائم کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ہنگول نیشنل پارک کی ملک میں منفرد حیثیت کاحامل ہے،اس پارک کا ایریا بلوچستان کے تین اضلاع لسبیلہ،گوادر اور آوارا ن میں آتاہے،جبکہ ایک ہزار 650مربہ کلومیٹر پر پھیلے اس پارک کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کاکچھ حصہ مکران کے ساحلی علاقے سے بھی ملحق ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات بلوچستان کی جانب سے اب تیسرا نیشنل پارک زیارت میں قائم کرنیکافیصلہ کیاگیاہے،یہ سلیمان مارخور کیتحفظ کیلئے ہوگا،تاہم محکمہ جنگلی حیات کو عملے کی کمی اور دیگر مسائل کا سامناہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں