کوئٹہ ،جے آئی یوتھ کے ذریعے نوجوانوں کو منظم ،بے راہ روی ،خرافات اورفضولیات کا خاتمہ کریں گے،ہدایت الرحمان بلوچ

بدھ 16 جنوری 2019 23:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ جے آئی یوتھ کے ذریعے نوجوانوں کو منظم ،بے راہ روی ،خرافات اورفضولیات کا خاتمہ کریں گے حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبو د،روزگار کی فراہمی کیلئے خصوصی منصوبہ بندی وکام کریںان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ کے صوبائی ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس کی صدارت جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نورالدین غلزئی نے کی اس موقع پر مشاورت سے محمد جان مری جے آئی یوتھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری،ملک محمود خان کاکڑ،محمد صاد ق مینگل ،عبدالحمید ناصر ،لیاقت علی کو صوبائی نائب صدور مقررکیے اور شیرخان خروٹی کو جے آئی یوتھ کاصوبائی ترجمان مقررکیا اس موقع پر فیصلہ ہوا کہ دیگر صوبائی اور ضلعی سطح پر ذمہ داران کا تقرراس مہینے کے آخر تک کر دیا جائیگااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت الرحمان بلوچ اور نورالدین غلزئی نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کیساتھ سب سے زیادہ نوجوان متاثر ہیں پہلے معیاری تعلیم کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد روزگار برائے فروخت یا اقرباء پروری کی وجہ سے نوجوان مایوسی ومشکل اور پریشانی کے شکار رہتے ہیں جے آئی یوتھ کا پلیٹ فارم نوجوانوں کو منظم ،ان کے مسائل اجاگر اور حل کی کوشش کی جائیگی #

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں