معاشرے میں اساتذہ اکرام کا کلیدی کردار ہے،گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی

بدھ 16 جنوری 2019 23:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا کہ معاشرے میں روشنی بکھیر نے ،نا خو اندگی کی شرح کا خاتمہ کرنے اور ایک پسماندہ و فر سودہ معاشرے کو روشن خیال اور ترقی یافتہ معاشرے کی جانب راغب کرنے میں اساتذہ اکرام کا کلیدی کردار ہے لہذا ضروری ہے کہ پڑھے لکے او رمتعدل افراد کو آگے بڑھ کر ایک صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چا ئیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل کی قیادت میں بلوچستان ایجوکیشن فا ونڈ یشن کے اساتذہ اکرام کت وفد نے ملاقات کی ۔ گورنر نے کہا کہ معاشی طور پر آسودہ اُستا د ہی طلباء وطلبات کے ازہان کوجدید عملی جہاں کی روشنی سے روشن کرسکتا ہے اس ضمن میں موجود حکومت تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو جدید خطوط پر استو ار کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ وفد نے کنڈیکٹ کی بنیاد پربلوچستان ایجو کیشن فا ونڈیشن کیلئے فرائض سر انجام دینے والے اساتذہ اکرام کے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔گورنر نے ان کے مسائل ومشکلات کو بڑ ے غور اور توجہ سے سُنا اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں