سوائن فلو کی خطرناک و با ء پھر تیزی سے پھیلنے لگی

اسلام آباد میں دو ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی، خطرناک مہلک وائرس سے بچائو کے حفاظتی انجکشن اور ادویات کی بھی کمی واقع

جمعرات 17 جنوری 2019 00:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان میں سوائن فلو کی خطرناک و با ء پھر تیزی سے پھیلنے لگی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی خطرناک مہلک وائرس سے بچائو کے حفاظتی انجکشن اور ادویات کی بھی کمی واقع ہوگئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں میں ملتان لاہور کے بعد مہلک وائرس سے اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال اورمصروف انٹرنیشنل ہپستال میں سول ایوسی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر اظہر اقبال بھی انتقال کرگئے جبکہ ان کی اہلیہ بھی سوائن فلو کے وائرس سے متاثر ہسپتال میں زیر علاج ہیں اس مہلک وائرس کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات حکومتی سطح پر عمل میں لانا ضروری امر ہوگئے ہیں ملک کے دیگر شہروں میں بھی موسم سرما کی وجہ سے یہ وائرس پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے عوام الناس بھی انتہائی تشویش پائی جارہی ہے ذرائع کے مطابق ملک کے کئی شہیدوں سے اس مرض میں مبتلا مریض کراچی اور اسلام آباد کے بڑے ہسپتالوں میں بھیج رہے ہیں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سرکاری ہسپتالوں سمیت کسی پرائیویٹ ہسپتال میں بھی اس موذی وائرس کی انتہاہی نگہداشت کا کوئی خصوصی یونٹ موجود نہیں ہے لہٰذا صوبائی حکومت اس اہم خطرناک وائرس سے بچائو کے لئے ہنگامی بنیادوں پر فوری اقدامات عمل میں لائے واضح رہے کہ اس سے قبل کانگو وائرس پھیلنے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر مسلمانوں میں بھی ہلاکتیں ہوئی تھیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں