کوئٹہ،امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے صوبائی مجلس شوریٰ کا دوروزہ اہم اجلاس کل طلب کر لیا

جمعرات 17 جنوری 2019 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2019ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے صوبائی مجلس شوریٰ کا دوروزہ اہم اجلاس کل ہفتہ کو طلب کیاہے اجلاس کا آغازہفتہ صبح ساڑے دس بجے ہوگا جودو دن جاری رہیگااجلاس میں امرائے اضلاع وذمہ داران برادرتنظیمات خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جماعت اسلامی کا سالانہ صوبائی تنظیمی ،الخدمت فائونڈیشن کوئٹہ ومکران ریجن ،برادر تنظیمات ،حلقہ خواتین ،مدارس ،ادارہ دعوت وتبلیغ کی رپورٹ پیش کی جائیگی جبکہ آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کیساتھ منصوبہ عمل 2019ء ووبجٹ کی منظوری بھی دی جائیگی ۔اضلاع کے مسائل کیساتھ علاقائی وصوبائی سیاسی صورتحال ومسائل کے حوالے سے قراردادیں بھی پیش کی جائیگی#

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں