کوئٹہ، لاپتہ افراد کی بازیابی کا کمیشن پیر سے کام کریگا

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس فضل الرحمن کریں گے، محکمہ داخلہ

جمعہ 18 جنوری 2019 13:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) حکومت پاکستان کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن 21جنوری سے کوئٹہ میں کام شروع کریگا، کمیشن 6 روز کے دوران 78لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس فضل الرحمن کریں گے۔کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ کے جمالی ہال میں کمیشن کی سماعت 21جنوری سے 26جنوری تک جاری رہے گی۔کمیشن 6 روز کے دوران 78لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کریگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں