کیسکوکی نادہندگان کے خلاف مزیدکارروائی ،متعدد ڈائریکٹ اور نادہندگان کے کنکشنز منقطع

جمعہ 18 جنوری 2019 23:08

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی نادہندگان کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہے اس سلسلے میں کوئٹہ شہرمیں مری آبادسب ڈویژن کی ٹیم نے کاسی روڈ،کلی درانی، حاجی غیبی روڈ، ترین روڈ،مری آباد، چشمہ، سرہ غوڑگئی ، کلی شاہ عالم کے علاقوںمیںنادہندگان کے 3ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جبکہ 29 برقی کنکشنزبھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے۔

کارروائی کے دوران تقریباً 15نادہندگان سے بجلی بلوںکی مدمیں 2لاکھ 60ہزارروپے بھی وصول کئے گئے ۔ اسی طرح کیسکومہردر سب ڈویژن کی ٹیم نے بھی کارروائی کرتے ہوئے مشرقی بائی پاس کے علاقہ سے 17گھریلو کنکشنزجو ڈائریکٹ کنڈے لگاکر بجلی حاصل کررہے تھے اُن کے برقی تاریں اُتار دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

کیسکوکچہری سب ڈویژن نے بھی ایس ڈی او کی نگرانی میں لائن اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بروری روڈ وحدت کالونی کے علاقہ میں 6صارفین کے کنکشنز منقطع کردئیے جوکہ غیرقانونی طورپرمیٹروںکو لوپنگ کرکے بجلی استعمال کررہے تھے جنہیں جرمانہ بھی کئے گئے۔

کیسکوسپیزنڈ کی ٹیم نے دشت کے علاقوںمی کاروائی کرتے ہوئے 3زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرزاُتاردئیے۔ علاوہ ازیں گوادراورپسنی میں بھی کیسکوکی ٹیموںنے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گوادر اورپسنی شہرمیں متعدد نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع کردئیے ۔ واضح رہے کہ نادہندہ صارفین اور بجلی چوروںکے خلاف کیسکوکی کارروائیاںمختلف علاقوںمیں جاری ہے جس میں کیسکوکی ٹیمیں تمام نادہندہ صارفین اور غیرقانونی بجلی استعمال کرنے والوںکے کنکشنز بلاتفرقی منقطع کررہی ہے لہٰذا کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بجلی بلوںکی بروقت ادائیگی کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے غیرقانونی استعمال سے بھی گریز کریں۔

بصورت دیگر بجلی منقطع ہونے پر یا مزید کسی بھی پریشانی پر کیسکوذمہ دارنہیں ہوگی۔ qt/aht/ama 2012

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں