باچا خان اور ولی خان کی جدوجہد کسی سے پوشید نہیں، پشتون قوم کیلئے انکی جدوجہد کی مثال تاریخ میں کہیں بھی نہیں ملتی،انجینئر زمرک خان اچکزئی

جمعہ 18 جنوری 2019 23:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء و صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ باچا خان اور ولی خان کی جدوجہد کسی سے پوشید نہیں ہے پشتون قوم کیلئے باچا خان اور ولی خان نے جس طرح جدوجہد کی اس کی مثال تاریخ میں کہیں بھی نہیں ملتی وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ خطے میں امن وامان کیلئے باچا خان کی عدم تشدد کا فلسفہ اور راستہ اپنا یا جائے عوامی نیشنل پارٹی نے ہر دور میں پشتونوں کی فلاح وبہبود اور پرامن زندگی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے ہیںآج باچا خان اور ولی خان کی برسی ایسے حالات میں منائی جارہی ہے جہاں پشتون قوم ہر طرف مسائل کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر پارٹی ورکروں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ فخر افغان باچا خان نے ہر دور میں عدم تشدد کے فلسفے پر گامزن رہتے ہوئے پشتون قوم کی فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد کی ہے جس کی بدولت آج پشتون قوم کو ایک شناخت ملی ہے با چا خان اورولی خان نے انسانیت، پشتو ن افغان قوم کی فلاح وبہبود سماجی انصاف امن ترقی خوشحالی قومی برابری کیلئے جدوجہد کی ہے انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کو چاہیے کہ وہ با چا خان اور ولی خان کی وطن دوستی پشتون قوم کے ساتھ اپنائیت اور ملی خدمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ان کے اصولوں پر چلیں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہر فورم پر پشتون قو م کی نہ صرف بقاء کی جنگ لڑی ہے بلکہ پشتون قوم کی فلاح بہبود پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے پشتون قوم کیلئے باچا خان اور ولی خان نے جس طرح جدوجہد کی اس کی مثال تاریخ میں کہیں بھی نہیں ملتی وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ خطے میں امن وامان کیلئے باچا خان کی عدم تشدد کا فلسفہ اور راستہ اپنا یا جائے عوامی نیشنل پارٹی نے ہر دور میں پشتونوں کی فلاح وبہبود اور پرامن زندگی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں