کوئٹہ،بلوچستان ایڈیٹرز کونسل کا اجلاس،اخباری صنعت کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے متعلق امور پر غور

میڈیا پالیسی پر عملدرآمد میں تاخیر پر تشویش کا اظہار

جمعہ 18 جنوری 2019 23:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) بلوچستان ایڈیٹرز کونسل کا اجلاس زیر صدارت ظفر اچکزئی منعقد ہوا،اجلاس اخباری صنعت کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے متعلق امور پر غور و خوض کیا گیاجس میں سب سے پہلے میڈیا پالیسی پر عملدرآمد میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیااور کہاگیا کہ تمام تر تجاویزر فراہم کرنے کے باوجود متعلقہ محکمے کے جانب سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں مل رہا اوور اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیاکہا گیا کہ میڈیا پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے تمام مقامی اخبارات کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جس سے نہ صرف اخبار مالکان بلکہ اخباری صنعت سے وابستہ ورکرز بھی بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں ۔

اجلاس کے شرکانے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا پالیسی کے نفاذ سے موجودہ ڈی جی پی آر اور مستقبل میں آنیوالے افسران کیلئے آسانی ہوگی کہ وہ اشتہارات کی منصفانہ تقسیم پر عمل پیرا رہ سکیںگے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایکریڈیشن کارڈ کے اجراکے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ ڈی جی پی آر کی جانب سے اخبار مالکان و ورکرز کے کارڈز کی عدم تجدید کی وجہ سے صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پہلی مرتبہ کارڈ بنانے کیلئے متعارف کرائے گئے فارم کی وجہ سے سابق ورکرز کے کارڈز کی عدم تجدید سمجھ سے بالاتر ہے۔اجلاس میں اخبارات و جرائد کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا،اور اس سلسلے میں حکومت سے اپیل کی گئی کہ جلد سے جلد جرائد و اخبارات کے بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اخبارات و جرائد مالی مشکلات سے نجات پاسکیں اور اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سرانجام دے سکیں اور اخبارات سے وابستہ کارکنوں کو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں