بلوچستان میں کنٹرول حکومت چل رہی ہے، ہمارے چھ نکات پر عملدرآمد نہ ہوا تو ہم مرکز سے علیحدہ ہوجائینگے،سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

ہفتہ 19 جنوری 2019 21:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کنٹرول حکومت چل رہی ہے ہمارے چھ نکات پر عملدرآمد نہ ہوا تو ہم مرکز سے علیحدہ ہوجائینگے بلوچستان کو پچھلے 70سال سے نظر انداز کرنے کاتسلسل جاری ہے بلوچستان نیشنل پارٹی نے کمیٹی تشکیل دی ہے وہ تین مہینے میں پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں سے مذاکرات کے بعد اپنی رپورٹ سینٹرل کمیٹی اجلاس میں پیش کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے کیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے روز اول سے بلوچستان کے حقوق کے حصول اسکے تحفظ عوام کی طرز زندگی میں بہتری اور یہاں مفاد پرست پالیسیوں کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرتی رہی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ہمیشہ سے اہل بلوچستان نے ہم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا سال2018کے انتخابات کے بعد یہ امید کی جا رہی تھی کہ بلوچستان کو اصل عوامی حکومت میسر آئے گی مگر بد قسمتی سے اج بھی بلوچستان میں کنٹرول حکومت چل رہی ہے ہم نے بلوچستان کے وسیع تر مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے چھ نکات مرکزی حکومت کے سامنے رکھے تھے جس پر تاحال عمل در آمد نہیں ہوا گر مستقبل میں بھی مرکزی حکومت کی یہ روش بر قرار رہی تو ہم یہ اختیار رکھتے ہیں کہ اپنا لائحہ عمل طے کریں کیونکہ اس وقت بھی بلوچستان نیشنل پارٹی آزاد بینچوں پر بیٹھی ہے ہمیں وزارتوں سے کوئی سرو کار نہیں اہل بلوچستان نے ہمیں بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے ایوانوں میں بھیجا ہے اور ہم اپنی اولین زمہ داری سے کسی صورت بھی پہلو دہی نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورعت کے بعد ایک رپورٹ مرتب کرے گی جو سینیٹرکمیٹی کو پیش کی جائے گی بلوچستان نیشنل پارٹی کی کاوشوں سے آج لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس ضمن میں ہماری جہد جاری رہے گی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں