محکمہ تعلیم میں بہتری اور تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے ترجیحی اقداما ت اٹھا رہے ہیں، حاجی محمد خان لہڑی

میرٹ پر بھرتیاں صوبے میں تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے میں کار گر ثابت ہوں گی ،صوبائی مشیر تعلیم

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں بہتری اور تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے ترجیحی اقداما ت اٹھا رہے ہیں میرٹ پر بھرتیاں صوبے میں تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے میں کار گر ثابت ہوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے کی تشکیل کیلئے تعلیمی نظام کی فلاح ترقی اور استحکام نا گزیر ہوتا ہے اور اس کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کے شعبے کو جدید خطوط پر اراستہ کرنا چاہتی ہے تاکہ علم کی روشنی صوبے کے ہر کونے میں پھیل سکے اور بلوچستان کو تعلیمی پسماندگی کے دلدل سے نکالا جا سکے اس کے لئے اسی پالیسیان مرتب کی جا رہی ہیں جس کے دو رس نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام میں اساتذہ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا محکمہ تعلیم میں نئے ہونے والی بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گیں تاکہ ان لوگوں کو سامنے لایا جا سکے جو تعلیم کے شعبے میں موجود خامیوں کا خاتمہ کرنے کی صلاحیتوں سے لیس ہوں اورہم سب ملکر بلوچستان کے تعلیمی نظام کو مثالی شکل دے سکیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کما ل کی خصوصی ہدایت پر صوبے میں تعلیمی اصلاحات لا رہے ہیں جس سے تعلیم کے شعبے میں وہ تبدیلیاں آئیں گی جو ماضی میںکبھی نظر نہیں آئیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں