زیارت کو سمارٹ ٹورسٹ سٹی کادرجہ دیا گیا ہے ،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:56

زیارت کو سمارٹ ٹورسٹ سٹی کادرجہ دیا گیا ہے ،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) اپنے حلقے اور عوام کی تقدیربدلنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ ان خیالات کا ظہار صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سنجاوی میں بی اے پی کے زیر اہتمام ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسہ سے حبیب اللہ پانیزئی ،عبدالناصر ترین ،حاجی عبدالجلیل دمڑ ،عبدالباقی ترین ،سید نورمحمد شاہ اور ذوالفقا علی باتور نے بھی خطاب کیا۔

صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا سنجاوی کا دورہ خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا،وزیر اعلیٰ آئندہ چند روز میں سنجاوی کا دورہ کریں گے اور اہم اعلانات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلٰی بلوچستان سے سنجاوی کو ضلع بنانے اور دیگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی ہے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان سنجاوی کو ضلع کا درجہ دیکر عوام کا وعدہ پورا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ زیارت کو سمارٹ ٹورسٹ سٹی کادرجہ دیا گیا ہے ،سنجاوی کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دیا گیا ہے،سنجاوی کو ایل پی جی پلانٹ کی منظوری ہوچکی ہے،بی ایچ یو اغبرگ ،بی ایچ یو چوتیر کو آرایچ سی کا درجہ دیا گیا ہے ،ہرنائی وولن ملز کی بحالی کے لیے میں نے اسمبلی میں قرارداد پیش کی جو کہ منظور ہوگئی،سنجاوی تا شاٹ کٹ روڈ پر کام شروع کردیا گیا ہے ،کچھ تا ہرنائی روڈ کی تعمیر ومرمت اور کچھ تا زیارت روڈ کی تعمیر ومرمت پر جلد کام شروع کریں گے،ہرنائی تالورالائی روڈ بھی بنائیں گے ،سنجاوی اور ہرنائی کے لییkv 132 گرڈاسٹیشن منظور کئے ہیں ,سنجاوی میں دولیڈی ڈاکٹرز تعینات کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت کوشاں رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے انہوں نے وزارت کا حلف سنبھالا ہے وہ دوبار اسلام آباد کا دورہ کیاہے ،صدر مملکت سمیت وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام سے اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی ہے جس کا مثبت جواب ملا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں