کوئٹہ، مختلف علاقوں میں حادثات کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 8 افراد زخمی

اتوار 20 جنوری 2019 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقیات میں ایک شخص ہلاک خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشین کے علاقے کلی کربلا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے عبدالجبار کو زخمی کر دیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا ، اسی طرح پشین کے علاقے میں دوگاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون ساجدہ بی بی، عرفان اور انار گل زخمی ہو گئے اسی طرح خضدار کے علاقے میں حادثے کے نتیجے میں خاتون خدیجہ بی بی ، ہارون اور محمد عثمان زخمی ہو گئے مستونگ کے علاقے میں گڈکوچہ کے مقام پر تیل لے جانے والی گاڑیاں الٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں