بلوچستان میں بارشوں کے باعث پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت

عملے کی چھٹیاں منسوخ ، پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم تمام اضلاع سے مکمل رابطے میں رہے، صوبائی وزیر داخلہ

اتوار 20 جنوری 2019 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) صوبائی وزیر داخلہ اور پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان میں بارشوں کے باعث پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں جس پر تما م آفیسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم تمام اضلاع سے مکمل رابطے میں ہے ،صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے و وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے وہاں کی انتظامیہ سے رابطے میں رہا جائے تا کہ کسی بھی نا گہانی صورتحال میں مصیبت میں پھنسے ہوئے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے فوری رسپانس کیا جائے ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد طارق نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ کی ہدایت پر تما م تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ملازمین سمیت آفیسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم تمام اضلاع سے مکمل رابطے میں ہے اور پی ڈی ایم اے فوری طور پر کارروائیوں کیلئے تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں