کیسکوکی فنی خرابی کے سبب بجلی بندش پر متعلقہ جملہ صارفین سے زحمت کیلئے معذرت

اتوار 20 جنوری 2019 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ شب ہونے والی بارش کے باعث کوئٹہ کے بعض فیڈروں پرٹرپنگ پیش آنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی تاہم اتوارکی صبح 11بجے سے کیسکوکی ٹیموںنے متعلقہ فیڈروں پرمرمتی کام شروع کردیااور سہ پہر کے 3بجے کے قریب تمام متاثرہ فیڈروں پر خرابی دورکرکے بجلی بحال کردی گئی جس کے بعد اب مذکورہ تمام علاقوںمیں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم کیسکوترجمان نے فنی خرابی کے سبب بجلی بندش پر متعلقہ جملہ صارفین سے زحمت کے لئے معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں