میر جام کمال نے وعدہ کیا ہی2021 کے سینیٹ انتخابات میں ایک سیٹ دیں گے،اصغر خان اچکزئی

اتوار 20 جنوری 2019 19:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے باپ پارٹی کے سربراہ میر جام کمال نے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ ہونے والے 2021 کے سینیٹ انتخابات میں ایک سیٹ دینگے بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے اس کے اپنے رسم و رواج ہیں جو وعدے کیئے جاتے ہیں انہیں پورا کیا جاتا ہے انہوں نے یہ بات اتوار کے روز کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی ، ڈاکٹر عنایت اللہ ، حاجی نظام الدین ، مابت کاکا بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا ہماری پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر عنایت اللہ اس بار ضمنی الیکشن میں امیدوار تھے مگر میر جام کمال وزیر اعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ بھی ہیں انہوں نے ہم سے وعدہ کیا اور ہم نے ان کے وعدہ پر یقین کیا اور اپنا امیدوار ان کے امیدوار کے حق میں دستبرار کرایا امید ہے کہ سینیٹ کے انتخابات 2021 میں ہمیں ایک سیٹ دینگے تا کہ وہ اپنا بلوچی وعدہ پورا کر سکیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں