مخلوط صوبائی حکومت کوکوئی خطرہ نہیں،انجینئر زمرک خان اچکزئی

اتوار 20 جنوری 2019 19:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) صوبائی وزیر زراعت اور اے این پی کے مرکزی رہنماء انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی مخلوط حکومت جس کے سربراہ میر جام کمال ہیں ان کی حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ہر ایک یہی کہتا ہے کہ چھ مہنے کے بعد حکومت ختم ہو جائے گی جو خواہشات ہو سکتی ہیں دراصل حقیقت اس کے برعکس ہے اگر صوبائی حکومت گئی تو ساری حکومتیں جائیں گی ایسا نہیں ہو گا کہ صرف بلوچستان کی حکومت جائے اور مرکزسمیت باقی صوبائی حکومتیں قائم رہیں ایسا کبھی نہیں ہوا انہوں نے یہ بات اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا صوبائی حکومت مضبوط ہے خواہشات پر ان ہائوس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہم سب اتحادی اکٹھے ہیں اور ایک جگہ ہیں اگر جائیں گے تو مرکز سے لیکر صوبوں تک جائیں گے ورنہ ہم اپنی مدت پوری کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں