رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی سے بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء ڈاکٹر رقیہ ہاشمی کی ملاقات کی

سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

اتوار 20 جنوری 2019 23:00

اسلام آباد/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی سے بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا واضح رہے کہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کرچکی ہیں ان دنوں وہ اسلام آباد میں معروف سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں میں کافی متحرک نظر آرہی ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں