زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، نوابزادہ طارق مگسی

حکومت صوبے کے بے روزگارویٹرنری ڈاکٹرز کو روزگار کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدمات کر رہی ہے،صوبائی وزیر آبپاشی

پیر 21 جنوری 2019 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2019ء) صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق مگسی نے کہا ہے کہ زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ حکومت صوبے کے بے روزگارویٹرنری ڈاکٹرز کو روزگار کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدمات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بلوچستان بے روزگار ویٹر نری ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

جس نے ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر ہمایوں کی قیادت میں ان سے یہاں ملاقات کی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کے بیشتر لوگوں کا انحصار لائیو اسٹاک پر ہے اس شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرکے صوبہ کے بے روزگار پڑھے لکھے نواجونوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے موجودہ حکومت پر عزم ہے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وفد نے بے ر وزگار ویٹر نری ڈاکٹرز کو روزگار کے حصول میں درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر کو بتایا کہ بڑی تعداد میں ویٹر نری ڈاکٹرز بے روزگار ہیں حالیہ اعلان کردہ نئی اسامیوں میں انہیں بھرتی کیا جائے اور کوٹہ سسٹم ختم کرکے ویٹر نری ڈاکٹرز کی خالی اسامیاں اوپن میرٹ پر پر کی جائیں۔

صوبائی وزیر نے وفد کے مسائل توجہ اور غور سے سنے اور انہیں یقین دلایا کہ تمام نئی اسامیوں پر بھر تیوں میں شفافیت اور میرٹ کو مقدم رکھا جائے گا۔ دریں اثناء صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق مگسی سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر عمر خان جمالی ، سیکریٹری آبپاشی سلیم اعوان اور سیکریٹری مواصلات علی اکبر بلوچ نے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔ اس موقع پر دونوں وزراء نے صوبے کی مجموعی صورتحال سمیت کھیر تھر کینال میں پانی کی موجود ہ صورتحال و دیگرامور پر تبادلہ خیا ل کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں