کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر پانچ سال تک کی عمر کے 25لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے پولیو مہم دوسرے روز بھی کامیابی سے جاری

منگل 22 جنوری 2019 16:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر پانچ سال تک کی عمر کے 25لاکھ بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کے لیے تین روزہ انسداد پولیو مہم منگل کو دوسرے روز بھی جاری رہی ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق تین روزہ انسداد پولیو مہم میں 10ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 8ہزار 8سو 29موبائل ٹیمیں ،951فکسڈ پوائنٹ اور 576ٹرانزٹ پوائنٹ شامل ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار سے بچنے کے لیے پولیو مہم کے دوران پولیس ،لیویز اور فرنٹیئرکور کے اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا معاشرے کے تمام طبقات کے والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سہ رورزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ بلوچستان کو پولیو فری بنایا جاسکے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں