جامعہ بلوچستان کے سینٹر فار ایکسیلنس اینڈ منرالوجی کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس

منگل 22 جنوری 2019 17:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) جامعہ بلوچستان کے سینٹر فار ایکسیلنس اینڈ منرالوجی کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال منعقد ہوا ۔ جس میں ڈاکٹر مسعود احمد صدیقی ، ڈاکٹر اختر محمد کاسی سینٹر کے ڈاریکٹر ڈاکٹر عبدلسلام سمیت اسلام آباد اور پشاور کے پروفیسرز نے شرکت کی ۔

اجلاس میں تعلیمی ایجنڈا رکھا گیا تھا جس میں اعلیٰ تعلیم تحقیق کے حصول سینٹر کی کارکردگی ملازمین کے فلاہ و بہبود مالی معملات سمیت مختلف معملات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف فیصلے کیئے گئے۔وائس چانسلر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جامعہ کے زیر اہتمام مختلف سینٹر اعلیٰ تعلیم کے لیئے کوشہ ہے اور انہں طرقی سے ہمکنار کرنے کیلئے مختلف اقدامات کیئے جا رئے ہے جس کا مقصد طلباوطالبات کو معیار تعلیم کی فراہمی اور روشن مستقبل کی جانب راغب کرنا ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان معدنی وسائل کے حوالے سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

اور جامعہ کے سینٹر فار ایکسلنس اینڈ منرالوجی اس بابت جدید تحقیق اور دریافت کیلئے کوشہ ہے اور اسکالرز کیلئے بھی تحقیق کے ضرایع دستیاب ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے قدرتی وسائل کو جدید تحقیق کے ضریعے بروکار لاتے ہوئے طرقی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے انہوں نے سینٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور اسکالرز کو تحقیق کے موقعہ مہیا کرنے سمیت مختلف معاملات پر اپنے رائے پیش کی۔اور مہمان پروفیسران کا شکریہ ادا کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں