برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ،کیسکو

منگل 22 جنوری 2019 17:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت و دیکھ بھال کے کاموںکے لئے 23جنوری کو کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے کینٹ اور نواں کلی فیڈروں سے صبح9بجے تا 12بجے دن جبکہ مری آبادگرڈکے سٹی فیڈرسے صبح10بجے سے ایک بجے دن تک۔ سریاب گرڈکے انڈسٹریل فیڈرسہ پہر3بجے تاشام6بجے بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 24جنوری کومری آبادگرڈکے طوغی روڈفیڈرسے صبح8بجے سے 11بجے تک۔سریاب گرڈکے جائنٹ روڈاورایسٹرن بائی پاس فیڈرز صبح9بجے تا 12بجے دن بجلی بندرہے گی نیز اسی روز کوئٹہ سٹی گرڈکے پی اے ایف (PAF)،ملک پلانٹ، انٹرکنیکٹر، اولڈسمنگلی فیڈروں سے دن 12بجے تا سہ پہر3بجے جبکہ انڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس دن ایک بجے سے شام چاربجے تک بجلی بندہوگی۔ علاوہ ازیں اِسی روز منجھوشوری گرڈسٹیشن سے صبح9بجے تا شام4بجیبجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کیلئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں