بلدیاتی نمائندوں نے کوئٹہ شہر میں 2ارب روپے کے ترقیاتی کام کروائے ،ڈپٹی میئر کوئٹہ

شہر میں 99فیصد بلڈنگیں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کی گئی ہیں، محمد یونس بلوچ

منگل 22 جنوری 2019 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں نے کوئٹہ شہر میں 2ارب روپے کے ترقیاتی کام کروائے ،شہر میں 99فیصد بلڈنگیں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کی گئی ہیں جس میں طاقتور مافیا ملوث ہے جس کے سامنے میئر کوئٹہ اور کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ بے بس ہے ،میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس شہرمیں صفائی کیلئے 87کروڑ روپے کی مشینری موجود ہے جس کو بہتراندازمیں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے کونسلروں کے غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں کونسلر سرور بازئی ،فاروق لانگو ،ادریس بڑیچ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

یونس بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی بہتری کیلئے کام کرناچاہتے تھے بدقسمتی سے 2010آرڈیننس کے ذریعے ہمارے اختیارات چھین لئے گئے ،مذکورہ ایکٹ میں خامیوں کے باوجود ہم نے بہترکرداراداکیا،کوئٹہ شہر کے 58حلقوں میں 2ارب روپے کی پی ایس ڈی کے تحت ترقیاتی کام کروائے،مختلف عوامی اسکیمات پر ٹینڈرزکاکام جاری ہے،امید ہے کہ آنے والے ذمہ داران انہیں جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا عملہ اپنی حاضریوں پرموجود نہیں تھا اورکونسلران خود صبح سویرے صفائی کے کام کی نگرانی کرتے تھے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن مافیا اور بلڈنگ مافیاکی ملی بھگت سے کوئٹہ شہر میں غیرقانونی طورپربلندوبالا عمارتیںتعمیرکئے گئے،کوئٹہ شہر ریڈزون میں واقع ہے اورکسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں لوگوںکوبروقت ریسکیوکرناممکن نہیں اوربھاری جانی ومالی تاوان کاخدشہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی میں طاقتور مافیا ملوث ہے، رات کو کاروائی کرتے تھے مگر صبح دوبارہ بلڈنگ پر پھر کام شروع ہوجاتا تھا، میں اورمیئرکوئٹہ بلڈنگ مافیا کے سامنے بے بس تھے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہرمیں صفائی کیلئے 87کروڑ روپے کی مشینری موجود ہے جس کو بہتراندازمیں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں روزبروزآبادی میں اضافہ ہورہا ہے عوامی مشکلات کے پیش نظر آباد ی کو نواحی علاقوں میںمنتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر حلقہ 4کے کونسلرسروربازئی کاکہناتھا کہ کاغذی کاروائی مکمل کرنے کیلئے کوئٹہ شہر میں 2ارب روپے خرچ کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں مگرکونسلران کوکچ بھی نہیں ملا،گزشتہ چار سالوں میں صرف 20لاکھ روپے دیے گئے۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میئر کوئٹہ نے پسند وناپسند کی بنیاد پر کونسلران کونوازا،وہ ٹانگہ اسٹینڈپر قبضہ کرنا چاہتے جو ہم نے کرنے نہیں دیا اس لئے ہمیںکوئی فنڈزنہیں دیئے گئے ۔اپنی مددآپ کے تحت حلقے کے عوام کو سستے اسکیم کے تحت پانی فراہم کرنے کااعلان کرایا جس کیلئے ٹینکرخریداگیامگرتاحال وہ مجھے نہیں مل سکا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں